ETV Bharat / state

اننت ناگ میں سوَرنِم وجے ورش کی شاندار تقریب کا انعقاد

سنہ 1971 میں پاکستان کے خلاف جنگ میں فتح حاصل ہونے کے پچاس برس مکمل ہونے پر ضلع اننت ناگ کے وُجرو قاضی گنڈ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اننت ناگ میں سورنم وجے ورش کی شاندار تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 9:41 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں سوَرنِم وجے ورش کی تقریب بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ دراصل سنہ 1971 کی جنگ میں پاکستان پر بھارت کی فتح کے 50 برس مکمل ہونے پر فوج کی جانب سے سوَرنِم وجے ورش کی تقریب منائی گئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آن لائن سوَرنِم وجے مشعل کو (علامتی طور پر ) روشن کرکے فتح کی یاد تازہ کی اور اس حوالے سے گولڈن جبلی ایئر کا آغاز کیا۔ سورنم وجے مشعل کو قاضی گنڈ بانہال نئی ٹنل سے اُجرو تک ریلی کی صورت میں روانہ کیا گیا۔ اس دوران فوج کے ساتھ این سی سی اور اسکولی بچوں نے بینڈ باجہ کے ساتھ شرکت کی۔

اننت ناگ میں سورنم وجے ورش کی شاندار تقریب کا انعقاد

ضلع اننت ناگ وُجرو پروگرام میں مختلف رنگوں کے ملبوسات میں ملبوس وُجرو اور بیہی باغ آرمی گوڈویل اسکولوں کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کرتے ہوئے تقریب کو مزید رونق سے دوبالا کیا۔

وہیں پروگرام کے دوران سنہ 1971 کے جنگ کے سابق فوجیوں کی بیویاں سمیت دیگر عہدےداران اور سماجی شخصیات موجود رہیں۔

پروگرام کے دوران سنہ 1971 کی جنگ کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی اور قوم سے محبت کے جذبے کا اظہار کیا گیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بریگیڈیئر وویک سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ وہ ان تمام بہادر فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے 1971 کی جنگ میں اپنے وطن کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس تقریب میں حصہ لے کر حب الوطنی کے تئیں اپنے جذبہ کا اظہار کیا۔

بریگیڈیئر نے کہا کہ بھارتی فوج اپنے وطن کا دفاع کرنے کے لئے ہر ایک چلینج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.