ETV Bharat / state

Swachh Bharat Abhiyan سوچھتا پکھواڑہ کے تحت مرگن ویلی میں صاف صفائی مہم - مرگن ویلی مین سووچھ بھارت ابھیان

سوچھتا پکھواڑہ کے تحت تحصیلدار لارنو اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لارنو اور گڈی درمن کے عملے نے سی آر پی ایف 164 بٹالین کے افسران کے ساتھ مل کر مرگن ٹاپ کو صاف کیا۔ اس دوارن وہاں پر موجود کوڑے کرکٹ کو جمع کرکے اس کو سائنسی طریقے سے ڈمپ کیا گیا۔

swachh-bharat-abhiyan-crpfs-and-locals-organise-clean-margan-valley-drive-in-kokernag
سوچھتا پکھواڑہ کے تحت مرگن ویلی میں صاف صفائی مہم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 3:50 PM IST

Updated : Oct 9, 2023, 4:55 PM IST

سوچھتا پکھواڑہ کے تحت مرگن ویلی میں صاف صفائی مہم

کوکرناگ( اننت ناگ):سی آر پی ایف 164 بٹالین کوکرناگ کی جانب سے محکمہ مال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول لارنو اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گڈی درمن کے اشتراک سے سوچھتا پکھواڑہ کے حصے کے طور پر مرگن ٹاپ پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دی۔ اگرچہ پچھلے کئی روز سے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی صفائی ستھرائی کو لیکر جگہ جگہ بیداری پھیلانے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔
وہیں کوکرناگ کے مرگن ویلی میں پچھلے کچھ برسوں سے سیاحوں کا رش پڑھنے سے وہاں پر کوڑھے کے ڈھیر جمع ہو گئے تھے ۔اس کوڑے کو ہٹانے کے لیے سی آر پی ایف کی 164 بٹالین نے سوچھ بھارت مہم کے تحت مرگن ویلی کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے محکمہ مال، اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا اور پوری مرگن ویلی کو صاف کیا گیا۔
مہم کے حصے کے طور پر تحصیلدار لارنو سید معیز اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لارنو اور گڈی درمن کے عملے نے سی آر پی ایف 164 بٹالین کے افسران کے ساتھ مل کر پورے مرگن ٹاپ کو صاف کیا۔ اس مہم میں ملازمین اور عام لوگوں نے جوش وخروش سے حصہ لیا۔
کمانڈنگ آفیسر کمار نوین نے اس پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل ہمیں کچھ بیرون ریاست سے آئے ہوئے کچھ سیاحوں نے مرگن ویلی میں موجود کوڑہ کرکٹ کے بارے میں شکایت کی تھی تو اس کے بعد ہم نے پروگرام بنالیا یہاں مرگن ویلی کو صاف کرنے کے لیے ۔

مزید پڑھیں:

Realities Of Swachh Bharat Abhiyan کشمیر میں سووچھ بھارت ابھیان اور رورل ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کے زمینی حقائق

وہیں تحصیلدار لارنو سید معیز نے کہا کہ یہ مہم لوگوں کی بیداری کیلئے شروع کی گئی ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ اس مہم کا حصہ بنیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مرگن ویلی کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ہم کوشش کریں گے کہ یہاں پر پولیتھین لانے پر پابندی عائد کردی جائے تاکہ یہاں پر اس طرح کوڑھا کرکٹ جمع نہ ہو جائے۔

Last Updated : Oct 9, 2023, 4:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.