ETV Bharat / state

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی

کہتے ہیں کہ زندگی جہدِ مسلسل ہے اور ایک انسان کو ہزاروں بار آزمائشوں اور امتحانات سے گذرنا پڑتا ہے۔ مگر ان آزمائشوں سے بہت کم لوگ کھرا اُتر پاتے ہیں۔

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 5:10 PM IST

story of sabzar
story of sabzar

انسان کوشش اور محنت کرے تو کامیابی اس کے قدم چوم لیتی ہے۔ گذشتہ روز سیول سرویسز امتحانات 2019 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں ضلع اننت ناگ کے گیبوم کوکرناگ کے سبزار احمد گنائی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

انسان کو ہزاروں بار آزمائشوں اور امتحانات سے گذرنا پڑتا ہے

تحصیل ہیڈکواٹر کوکرناگ سے تقریباً 12 کلومیٹر کی دوری پر واقع گیبوم نامی گاوں جہاں کے لوگوں کو اُس وقت یہ سُن کر مسرت ہوئی جب انہوں نے سبزار احمد کی یو پی ایس سی میں کامیابی کی خبر سنی۔

سبزار احمد وادی کے ان لوگوں میں سے ہیں، جن کے والدین کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں۔ ایسے کنبے سے تعلق رکھتے ہیں، جن کے یہاں دو وقت کی روٹی بڑے ہی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد میسر ہوتی ہے۔

اگر چہ سبزار کی ابتدائی تعلیم گیبوم کے سرکاری پرائمری اسکول میں ہوئی، تاہم گورنمنٹ پرائمری اسکول گیبوم سے نکل کر سبزار کا داخلہ ماٹپورہ کی گورنمنٹ ہائر سکینڈری میں ہوا جہاں آٹھ سال تک سبزار کی پڑھائی جاری رہی۔

سبزار کے والدین کا کہنا ہے 'انہوں نے لوگوں کے یہاں مزدوری کر کے اپنے بیٹے کو پڑھایا ہے۔ سبزار کو بچپن سے ہی پڑھنے لکھنے کا بہت شوق تھا، ان کے پاس ایسا کوئی بھی سہارا نہیں تھا جس سے وہ اپنے بیٹے کو اعلیٰ تعلیم مہیا کرواتے'۔

والدین کے مطابق ان کے پاس جو کچھ بھی دستیاب تھا سب سبزار کی پڑھائی کے لئے وقف کیا۔ ایک جانب جہاں والدین نے اپنے بیٹے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے دن رات کافی محنت و مشقت کی، تاکہ ان کا بیٹا زندگی میں اپنے ساتھ ساتھ اپنے والدین کا نام روشن کر سکے۔ وہیں دوسری جانب سبزار نے بھی اپنے والدین کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کافی جدوجہد کی بالآخر سبزار نے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے
'ارادے مضبوط ہوں تو کامیابی ضرور ملتی ہے'

سبزار کے بھائی کا کہنا ہے 'وہ سبھی لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے ان کے بھائی کو تعاون دیا، اور وقتاً فوقتاً ان کی مدد کی'۔

یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی پانے والے امیدواروں کے والدین کے سر فخر سے اونچے ہوئے ہیں، وہیں سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر بھی انہیں مبارک بادی کے پیغامات مل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.