اننت ناگ:تازه برف باری اور پنتھال رامبن میں چٹانیں کھسکنے کے واقعات کے مدنظر سنیچر کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند رہی۔ جس کی وجہ سے قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر ہزاروں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔درماندہ گاڑیوں میں مال بردار گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔
قومی شاہراہ کے بند ہونے سے سیاحوں کی کافی تعداد بھی کشمیر کے قاضی گنڈ میں درماندہ ہوگئی ہے۔ درماندہ مسافروں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں انہیں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے قومی شاہراہ پر مسافروں کو راحت پہنچانے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شاہراہ ٹریفیک کی آمدورفت کے لیے صحح نہیں تھی تو سرکاری کو پہلے ہی اعلان کر دینا چاہیے تھا، تاکہ مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
لیوڈورہ قاضی گنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہے درماندہ مسافروں نے مزید کہا کہ شاہراہ پر کئی بھی باتھ روم کی سہولیات دستیاب نہیں ہے اور نہ ہی شاہراہ پر ان کو کھانے پینے کو سامان دستیاب ہے۔ اہنوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راستے کو جلد از جلد آمد رفت کے قابل بنایا جائے اور درماندہ مسافروں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں:Snowfall in Kashmir کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری جاری
ادھر ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کو بحال کرنے کا کام شدومد سے جاری ہے ۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے لوگوں سے تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے کے اعلانات کے باوجود بھی مسافروں کی ایک بڑی تعداد سفر کے لیے نکلتے ہیں، جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شاہراہ پر ٹریفک جام بڑھ جاتا ہے۔
ٹریفک حکام نے مسافروں کو شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹس کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ سڑک کی تازہ صورتحال کے بارے میں جانکاری ملے۔