اننت ناگ: جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ میں فوج کے زیر اہتمام آرمی گڈول اسکول لدرو، پہلگام میں ’’جشن بہار‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Army Goodwill School Pahalgam تقریب میں فوج و پولیس افسران، مقامی باشندوں، طلبہ سمیت پی آر آئی ممبران نے بھی شرکت کی۔ فوج کی جانب سے مدعو کیے گئے فنکاروں، گلوکاروں نے اپنے فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔
اس موقع پر مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے تمدنی و ثقافتی پروگرام پیش کرکے داد تحسین وصول کی۔ Army Organised Programme at Pahalgamفوجی افسران کے مطابق تقریب کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود، پڑھائی و دیگر شعبہ جات کی جانب راغب کرنے، انکی صحیح تربیت کے علاوہ انہیں برے کاموں سے دور رہنے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’فوج ہمیشہ کشمیری نوجوانوں کی مدد کرنے کے لیے پیش پیش ہے۔‘‘
اس موقع پر نامی فنکار کابل بخاری اور بین الاقوامی ووشو چیمپیئن سعدیہ طارق سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کرکے ’’جشن بہار‘‘ کی تقریب منعقد Pahgalgam Spring Festival ‘Jashn e Bahar’کرنے پر فوج کی سراہنا کی۔