ETV Bharat / state

'بی جے پی رہنما پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت' - بی جے پی رہنما کے گھر پر حملہ

بی جے پی جموں و کشمیر ونگ کے نائب صدر صوفی یوسف نے بی جے پی رہنما کے گھر پر ہوئے حملہ کی مذمت کی۔

بی جے پی جموں و کشمیر ونگ کے نائب صدر صوفی یوسف

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 7:54 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر صوفی یوسف نے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقہ میں نا معلوم بندوق برداروں کی جانب سے بی جے پی کے سینئر رہنما پنکا ملک کے گھر پر گولیاں چلا کر ہراساں کرنے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی۔

بی جے پی جموں و کشمیر ونگ کے نائب صدر صوفی یوسف
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے اور اس سے پارٹی سے جڑے افراد کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ صوفی نے ایس ایس پی اننت ناگ سے اپیل کرتے ہوئے معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پانپور حادثے سے متعلق پولیس نے چارج شیٹ داخل کیا

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقہ میں گزشتہ شب کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما پینکا ملک کے گھر پر گولیاں چلائیں۔
حالانکہ فائرنگ کی وجہ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

گولیوں کی وجہ سے مکان کی کھڑکیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ وہیں اس معاملے میں پولیس اسٹیشن ڈورو میں ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ حادثہ کے وقت پینکا ملک گھر میں موجود نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.