جموں و کشمیر کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ کوکرناگ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کیونکہ رواں برس خوشک سالی کی وجہ سے یہاں کے مقامی لوگوں کو کافی نقصانات سے اٹھانا پڑا تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق یہاں کے جنگلات میں مختلف مقامات پر روزآنہ آگ لگ جاتی تھی، جس کی وجہ سے یہاں کے جنگلات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے، جس کی تلافی کرنا کافی مشکل ہے، اس برف باری کی وجہ سے یہاں کے جنگلات اور مختلف باغات کو بھی کافی حد تک راحت پہنچے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں پر درمیانہ درجے کی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، اس دوران جنوبی ضلع کوکرناگ کے گاورن علاقہ میں آج صبح سے ہی مطلع ابرآلود رہا اور درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی، جس کے نتیجے میں گاورن اور اس سے ملحقہ پہاڑوں علاقوں میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
برف باری کی وجہ سے مرگن ٹاپ کی اونچی پہاڑی رابطہ سڑک پر مختلف محکموں کی جانب سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے، وہیں محکمہ موسمیات نے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں کا سفر کرنے سے پرہیز کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں پھر برفانی طوفان کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں: مغل روڈ پر تازہ برفباری، 19 افراد کو بچایا گیا