اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لارنو، کوکرناگ میں تحصیلدار کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ پر یکم اور دو نومبر کو کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Sinthan and Margan Top Closed for Traffic ahead of Snowfall Prediction
![برفباری کی پیشگوئی، سنتھن اور مرگن ٹاپ ٹریفک کے لیے بند](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-ang-02-sinthantopmargantoproadclosedduetosnowprediction-dry-jk10004_31102022151535_3110f_1667209535_390.jpg)
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر سنتھن اور مرگن ٹاپ پر ٹریفک کو احتیاطی طور دو روز تک بند رکھنے کا حکمنامہ صادر کیا گیا ہے۔ حکم نامہ میں لوگوں سے دونوں شاہراہوں پر سفر نہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ Met Predicts Snowfall in kashmir
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں یکم اور دو نومبر کو پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں: Horticulture Department Issues Advisory: محکمۂ باغبانی کی جانب سے کسانوں کے لیے ایڈوائزری