اننت ناگ: جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) ونگ نے اننت ناگ کے جنگلات منڈی اور کھنہ بل علاقے میں آج صبح عسکریت پسندوں کی فنڈنگ معاملے میں چھاپے مارے۔
-
#WATCH | SIA conducting raids at multiple locations in South Kashmir, including Anantnag and Kulgam, with assistance from CRPF and local police. https://t.co/fdlzmCAsfX pic.twitter.com/eonqWxwFAF
— ANI (@ANI) December 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | SIA conducting raids at multiple locations in South Kashmir, including Anantnag and Kulgam, with assistance from CRPF and local police. https://t.co/fdlzmCAsfX pic.twitter.com/eonqWxwFAF
— ANI (@ANI) December 13, 2023#WATCH | SIA conducting raids at multiple locations in South Kashmir, including Anantnag and Kulgam, with assistance from CRPF and local police. https://t.co/fdlzmCAsfX pic.twitter.com/eonqWxwFAF
— ANI (@ANI) December 13, 2023
ذرائع کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کشمیر کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ طور پر کشمیر کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کو فنڈنگ فراہم کرنے کے معاملات میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ جس کے دوران کئی رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اس وقت اننت ناگ، کولگام سمیت کشمیر کے دیگر اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے جنگلات منڈی اور کھنہ بل علاقے پر تلاشی لی جا رہی ہے۔وہیں ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ شکیل احمد شاعر ساکنہ جنگلات منڈی اور ماجد علی لاوے ساکنہ کھنہ بل کے گھر پر آج صبح ہی چھاپہ مار کارروائی شروع کی گئی۔
مزید پڑھیں: شوپیان میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی
واضح رہے کہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اور قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ٹیرر فنڈنگ معاملے میں اس سے پہلے بھی وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور اس ضمن میں املاک کو بھی ضبط کیا گیا۔ جبکہ اس ضمن میں ایس آئی اے اور این آئی اے کی جانب سے گرفتاریاں بھی عمل میں آئی تھیں۔