ETV Bharat / state

Shop Gutted in Anantnag آتشزدگی میں دکان خاکستر - اننت ناگ دکان میں موجود املاک خاکستر

اننت ناگ میں ہفتہ کی دوپہر آگ کی واردات کے سبب جنرل اسٹور میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔

آتشزدگی میں دکان خاکستر
آتشزدگی میں دکان خاکستر
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 8:19 PM IST

آتشزدگی میں دکان خاکستر

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اقبال آباد علاقے میں ہفتہ کی دوپہر آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک دکان کو شدید نقصان پہنچا۔ آگ کے سبب دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں، تاہم آگ کے سبب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک مقامی خاتون، پرنسی کماری، نے بتایا کہ قریب 11بجے اقبال آباد، اننت ناگ میں واقع وسیم جنرل اسٹور نامی دکان سے دھواں اٹھتے دیکھ انہوں نے فوری طور اپنے شوہر کو اطلاع دی جنہوں نے پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا۔ خاتون نے بتایا کہ دکان سے اُس وقت دھواں خارج ہو رہا تھا جب اس کا شٹر بند تھا جس کی وجہ سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔

فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تھا تاہم اس دوران دکان کو بھی شدید نقسان پہنچا ہے جبکہ دکان میں موجود اشیاء خاکستر ہو گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہ ہو سکی تاہم مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔ متاثرہ دکاندار، وسیم راجا، نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق مارکیٹنگ کے لیے گئے گئے اور دکان بند تھی، اور انہیں آتشزدگی کی اطلاع فون پر دی گئی۔ وسیم نے بتایا کہ جب تک وہ دکان پر پہنچتے آگ نے تباہی مچا دی تھی۔ آتشزدگی کے سبب ہوئے نقصان سے متعلق پوچھے جانے پر راجا نے بتایا کہ انہوں نے مال خریدنے کے لیے بیک سے سود پر قرضہ لیا ہے جبکہ ذاتی طور پر بھی انہوں نے لاکھوں روپے خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے سبب دکان میں موجود اشیاء نہ قابل استعمال رہی ہیں اور نہ ہی قابل فروخت۔

مزید پڑھیں: Fire Incendent in Anantnag اننت ناگ میں آتشزدگی کا ہولناک واقعہ، کئی دکانیں خاکستر

متاثرہ، مقامی باشندوں نے حکام سے فوری امداد اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر، محکمہ مال کے افسران اور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر موقع کا جائزہ لیا اور آگ متاثرہ سے انکی فریاد اعلیٰ افسران تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.