ETV Bharat / state

اننت ناگ: سڑکوں کی خستہ حالی سے کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا - گرد و غبار کے سبب راہگیروں کو دقتوں کا سامنا

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی سے مقامی آبادی کو گونا گوں پریشانوں کا سامنا ہے۔

اننت ناگ: سڑکوں کی خستہ حالی سے کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 5:58 PM IST

ضلع اننت ناگ کے اشاجی پورہ، روحو، منگہال، دانتر علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی سے علاقے کی کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اننت ناگ: سڑکوں کی خستہ حالی سے کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا

اگرچہ ضلع کے کئی مقامات پر رابطہ سڑکوں کی مرمت کا کام عمل میں لایا گیا تاہم مذکورہ علاقوں سمیت ضلع کے متعدد علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر جگہ جگہ گھڑے بن گئے ہیں جس کے سبب علاقے کے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، خاص کر بیماروں کو ہسپتال لے جانے کے دوران کافی تکلیف ہوتی ہے۔

مقامی آبادی کے مطابق معمولی بارش کی وجہ سڑکوں بن بنے گھڑے تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں جبکہ خشک موسم سے اٹھنے والے گرد و غبار کے سبب راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے چلی والی گاڑیوں کو بھی شدیق نقصان پہنچتا ہے۔

لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سڑکوں کی مرمت اور تار کول بچھانے کا کام عمل میں لایا جائے تاکہ مقامی آبادی کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.