اننت ناگ: وادی میں خشک سردی کی لہر مسلسل جاری ہے ،جس کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، خاص کر شبانہ منفی درجہ حرارت سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔خشک سردی کی وجہ سے جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، وہیں عام لوگ خاص کر بچے اور ضعیف العمر افراد نزلہ ،زکام ،کھانسی اور بخار کی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔دوا خانوں اور ہسپتالوں میں مریضوں کے ہجوم نظر آرہے ہیں۔ وہیں دمے،امراض قلب اور بلڈ پریشر مریضوں کو یخ بستہ سردیوں کے عیام کے دوران زندگی اجیرن بن جاتی ہے۔Cold wave in kashmir
انہوں نے کہا کہ سردیوں کے دوران بلڈ پریشر بڑھ جانے کا خطرہ ہوتا ہے لہذا ایسے مریضوں کو احتیاط برتنے اور وقت پر دوائی لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی او پی ڈی یعنی دمے کے مریضوں کو بھی خود کا خاص خیال رکھیں۔
ڈاکٹر فیاض نے مزید کہا کہ لوگ گیس اور الیکٹرانک ہیٹرس کا استعمال احتیاط سے کریں اور اپنے کمروں میں ویٹلیشن کا مکمل خیال رکھیں تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔
مزید پڑھیں: