ETV Bharat / state

Demolition Drive in Pahalgam پہلگام میں کئی غیر قانونی تعمیرات منہدم

پہلگام میں غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے پیر کی صبح کئی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ Pahalgam Demolition Drive

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 5:37 PM IST

پہلگام میں کئی ڈھانچے منہدم
پہلگام میں کئی ڈھانچے منہدم
پہلگام میں کئی ڈھانچے منہدم

پہلگام: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاررروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ کوکرناگ کے بعد پیر کی صبح معروف سیاحتی مقام پہلگام میں بھی غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کی جانب تجاوزات کے خلاف چیف ایگزکیٹو آفیسر، پی ڈی اے کی قیادت میں ایک ٹیم نے ینیڈ اور گنیش پورہ میں کی ڈھانچوں کو مسمار کیا، پی ڈی اے کے مطابق ان عارضی ڈھانچوں کو غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ گرچہ انہدامی کارروائی کے دوران اہلکاروں کو معمولی مزاہمت کا بھی سامنا کرنا پڑتا اہم انہوں نے متعدد ڈھانچے گرانے کے علاوہ چند مقامات پر دیوار بندی کو بھی منہدم کر دیا۔ Demolition Drive in Anantnag

سی ای او نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف اس سے قبل بھی انہدامی کارروائی انجام دی گئی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کارروائی جاری رکھنے کا حکمنامہ صادر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور خاص کر بغیر اجازت نامہ کے کسی بھی تعمیراتی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بغیر اجازت نامہ کے کسی بھی تعمیری سرگرمی سے باز رہنے اور کی تلقین کرتے ہوئے کہا: ’’پہلگام میں تعمیرات پر عدالت عالیہ نے روک لگائی ہے جس پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ تاہم کسی بھی مرمت یا جدید تعمیر کے لیے متعلقہ محکمہ کی جانب سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد ہی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘ Several Structures Demolished in Pahalgam Area of South Kashmir’s Anantnag District

مزید پڑھیں: LCMA 126th BPA Meeting ایل سی ایم اے نے 126ویں بی پی اے میٹنگ منعقد کی

یاد رہے کہ دو روز قبل ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام کوکرناگ میں بھی اسی طرح کی انہدامی کارروائی انجام دی گئی اور متعدد ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.