ETV Bharat / state

ماضی میں علیحدگی پسندوں کی ہٹ دھرمی کشمیر کے حال کی ذمہ دار: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ میں کارکنان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مفتی محمس سعید پُرامن طریقہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں تھے،لیکن افسوس ہے کہ علیحدگی پسندوں نے اس پراتفاق نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند اپنی زد پر اڑے رہے،جس سے جموں کشمیر کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔Mehbooba on Kashmir Issue

ماضی میں علیحدگی پسندوں کی ہٹ دھرمی کشمیر کے حال کی ذمہ دار:محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 5:39 PM IST

ماضی میں علیحدگی پسندوں کی ہٹ دھرمی کشمیر کے حال کی ذمہ دار:محبوبہ مفتی

اننت ناگ: ماضی میں علیحدگی پسندوں کی ہٹ دھرمی کشمیر کے حال کی ذمہ دار۔ علیحدگی پسندوں کی پتھر بازی اور بندوق کی پالیسی نے کشمیر کو تباہ کیا۔ ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ داراشکوہ مغل باغ میں پی ڈی پی کے ورکرس کنونشن کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔یک روزہ پارٹی کنونشن میں سینی ئر رہنما عبدالرحمان ویری، محبوب بیگ، سہیل بخاری جاوید احمد شیخ، ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر، نجم الثاقب کے علاوہ ورکروں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔

خطاب کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید جموں کشمیر کے مستقل حل کے متلاشی تھے، جب مفتی محمد سعید نے یہ محسوس کیا کہ یہاں کی سیاسی جماعتیں جموں کشمیر کے مسئلہ کو حال کرنے میں ناکام رہی ہیں، تو انہوں نے ایک متبادل تلاش کرکے کانگریس سے کنارہ کشی کی، اور اپنی علاقائی پارٹی کو وجود میں لایا،تاکہ وہ کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کے اہل بن سکیں۔

محبوبہ نے کہا کہ جب ان کے والد مرحوم مفتی محمد سعید ملک کے وزیر داخلہ تھے اس وقت ان کے خاندان کے ساتھ کافی زیادتی کی گئی۔ ان کے قریبی رشتہ داروں کو ہلاک کیا گیا، اس کے باوجود بھی مفتی محمد سعید نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور بندوق کا راستہ ترک کرکے پُرامن طریقہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کی پہل کی،لیکن افسوس ہے کہ علیحدگی پسندوں نے اس پر اتفاق نہیں کیا اور علیحدگی پسندوں کی سوچ تھی کہ بندوق اور پتھر بازی سے مسئلہ کشمیر کے حل ہوگا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ مفتی سعید نے بات چیت کا ماحول تیار کیا ،تاہم علیحدگی پسند اپنی زد پر اڑے رہے،جس سے جموں کشمیر کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ محبوبہ نے کہا کہ جموں کشمیر کا مستقل حل سیلف رول میں مضمر ہے اور پی ڈی پی ایک واحد ایسی سیاسی تنظیم ہے جو اس مسئلہ کا ازالہ ممکن بنا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.