گورنمنٹ وومینز ڈگری کالج اننت ناگ کی جانب سے پانی کے تحفظ کے سلسلہ میں ’’واٹر کنزرویشن‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مقررین نے پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’قدرت نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جس میں سب سے بڑی نعمت پانی ہے کیونکہ پانی کے بغیر کوئی بھی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا۔‘‘
مقررین نے دور حاضر میں پانی کی بے قدری اور اس کی بڑھتی آلودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’ترقی کے اس دور میں آبی وسائل دن بہ دن آلودگی کا شکار ہو رہے ہیں، جو مسقبل کے لئے کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔‘‘
سیمنار کے دوران مقررین نے پانی کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے کے لیے ہر ایک انسان کو اپنا کلیدی رول ادا کرنے پر زور دیا۔
ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ اس سیمینار میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر علی محمد ڈار شعبہ ماحولیات کی ایچ او ڈی محترمہ صائمہ منشی، محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹیو انجینئر و پروفیسر صاحبان کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات بھی شامل رہیں۔ جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے۔