اننت ناگ: سیکورٹی فورسز کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے وُپزن علاقہ کا محاصرہ کیا۔ فوج کے 3 راشٹریہ رائفلز اور جموں کشمیر پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر وپزن علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ تلاشی کارروائی کے دوران ایک شخص کی تحویل سے ایک پستول، پستول کے 2 میگزین اور 14 کارتوس (راؤنڈ) بر آمد کئے گئے۔
حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نے مزکورہ شخص کو موقع پر ہی حراست میں لیکر اسلحہ کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔ حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت ضلع اننت ناگ کے وپزن، بجبہاڑہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے لیاقت احمد گنائی ولد لطیف احمد گنائی کے طور پر کی گئی ہے۔ اننت ناگ پولیس نے اس سلسلہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 175/2023 درج کرکے معاملہ کی نسبت مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Hizb OGWs Arrested کولگام میں عسکریت پسندوں کے تین معاون گرفتار
یہ آپریشن جموں کشمیر پولیس اور 3 راشٹریہ رائلز نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز جاری ہے اور پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے عسکریت پسندی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کی غرض سے اس طرح کے آپریشز انجام دیے جا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس سمیت فوجی افسران کا دعویٰ ہے کہ کشمیر میں ایک سو سے بھی کم عسکریت پسند سرگرم ہے۔