ETV Bharat / state

اننت ناگ: یوم آزادی کی تقریب سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات - سرینگر میں فضائی نگرانی

15 اگست کو یوم آزادی کی تقاریب کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اننت ناگ: یوم آزادی کی تقریب سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 7:29 PM IST

یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے جموں کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں حفاظت کے غیر معمولی انتظامات گئے ہیں۔

اننت ناگ: یوم آزادی کی تقریب سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

ضلع اننت ناگ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح حساس علاقوں میں حفاظتی اہلکاروں کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے، وہیں نجی و پبلک گاڑیوں سمیت موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع کولگام کے ملپورہ، میر بازار میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر عسکریت پسندوں کی جانب سے بی ایس ایف کانوائے کو نشانہ بنانے کے بعد عسکریت پسندوں نے اپنی موجودگی کا اظہار کیا تھا، جس کے سبب جنوبی کشمیر میں سکیورٹی کو مزید چوکس کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوم آزادی کی تقریب سے قبل جموں میں چار مبینہ عسکریت پسند گرفتار

وہیں سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم سرینگر اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں کے گرد و نواح کے علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اور سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیرمیں 15اگست کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

عسکریت پسندوں کی جانب سے دراندازی کے واقعات رونما ہونے کے پیش نظر ایل او سی پر مزید فورسز تعینات کر دئے گئے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے فورسز کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں، جبکہ شہر سرینگر میں فضائی نگرانی کیلئے ڈرون کا استعمال بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.