ETV Bharat / state

School Children Picnic in Pahalgam: تین برس بعد پہلگام کے سیاحتی مقامات پر اسکولی بچوں کی چہل پہل - Impact on childrens education during lockdown

معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسکولی بچوں نے کہا کہ 'اگرچہ وہ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کر رہے تھے لیکن وہ اسکول کھلنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ School Children's Talk with ETV Bharat

تین برس بعد پہلگام کے سیاحتی مقامات پر اسکولی بچوں کی چہل پہل

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 2:06 PM IST

اننت ناگ: وادیٔ کشمیر کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہر برس ملکی و غیرملکی سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں، اس کے علاوہ مقامی اسکولز کے بچے بھی بڑی تعداد میں ان مقامات کی سیر کرتے ہیں لیکن دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد نامساعد حالات اور مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر رہا ہے۔ تقریباً 3 برس سے یہاں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہا۔ school children enjoying picnic after long time at Pahalgam

مسلسل اپنے گھروں میں محصور ہونے اور طرز زندگی درہم برہم ہونے سے عام لوگ خاص کر اسکولی بچے ذہنی اذیت کا شکار ہوئے اور ان کی تعلیم پر بھی برے اثرات مرتب ہوئے۔ تاہم کورونا کے پھیلاؤں میں کمی کے بعد حالات اب بہتر ہورہے ہیں جس کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی ہیں۔ Impact on children's education during lockdown

تین برس بعد پہلگام کے سیاحتی مقامات پر اسکولی بچوں کی چہل پہل

زندگی پھر پٹری پر لوٹ رہی ہے اور سیاحت کے شعبہ میں بھی تیزی آئی ہے۔ اب سرکاری و نجی اسکولز کے طلبہ سیاحتی مقامات پر نظر آرہے ہیں۔ اسکولی بچے اپنے اساتذہ کے ساتھ تفریحی مقامات کی سیر کررہے ہیں، جس کے بعد وادی کے مغل باغات اور سیاحتی مقامات میں دوبارہ رونق دیکھی جارہی ہے۔

معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسکولی بچوں نے کہا کہ 'اگرچہ وہ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کر رہے تھے لیکن وہ اسکول کھلنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اسکول جانے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق بحال ہو گئیں جس سے وہ کافی خوش ہیں۔ وہیں لمبے عرصے کے بعد پُر فضا ہواؤں میں سانس لینے کا موقعہ ملنے سے انہیں سکون و راحت محسوس ہو رہا ہے۔

ایک نجی اسکول کی پرنسپل شائستہ کا کہنا ہے کہ بچے قوم کا معمار اور مستقبل ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور سیرو تفریح لازمی ہے، لمبے عرصہ کے بعد انہیں بچوں کے ساتھ پکنک جانے کا موقعہ ملا جس سے انہیں کافی سکون مل رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Sonamarg Reopened for Tourists: سونہ مرگ کو سیاحوں کےلیے کھول دیا گیا

انہوں نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز ایک مجبوری تھی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اگرچہ آن لائن کلاسز ایک مثبت قدم تھا، تاہم آج اس کے منفی اثرات سامنے آرہے ہیں کیونکہ مسلسل استعمال کی وجہ سے بچے موبائل فون کے عادی بن چکے ہیں جس سے ان کو چھٹکارا دلانا اب بہت مشکل ہو رہا ہے۔ اس لیے اس عادت سے باہر نکالنے اور اپنے جسم و ذہن کو ترو تازہ کرنے کے لیے سیرو تفریح ایک اہم ذریعہ ہے۔'

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.