ETV Bharat / state

اننت ناگ میں مختلف مدارس کے علمائے کرام نے لفٹننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 4:49 PM IST

Scholars of madrasas in Anantnag thanked Lieutenant Governor ضلع اننت ناگ کے مختلف علماء کرام نے آج کہربل اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ پریس کانفرنس میں مختلف مدارس کے علماء کرام موجود تھے۔ اس موقع پر علماء نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

اننت ناگ میں مختلف مدارس کے علمائے کرام نے لفٹننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا
اننت ناگ میں مختلف مدارس کے علمائے کرام نے لفٹننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا
اننت ناگ میں مختلف مدارس کے علمائے کرام نے لفٹننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے مختلف علماء کرام نے آج کہربل اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ پریس کانفرنس میں مختلف مدارس کے علماء کرام موجود تھے۔ اس موقع پر علماء نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا حالیہ دنوں میں ایل نے جو مدارس بورڈ کے قیام سے متعلق حکمنامہ جاری کیا ہے وہ خوش آئند ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ اس سے نہ صرف یہاں کے لوگ خوش ہیں بلکہ مدارس کے طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ میں ادبی تقریب منعقد، چار کتابوں کی رسم رونمائی انجام

علمائے کرام نے تمام اسٹیک ہولڈرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مدرسہ بورڈ کے قیام میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے لفٹننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکریٹری اتل دلو، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن و دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سلسلہ میں ڈرافٹ کمیٹی کے قیام کی جلد منظوری دے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بورڈ کے قیام سے دینی مدرسوں میں زیرتعلیم طالب علم کو کافی فائدہ ہوگا۔ اس سلسلہ میں یہاں کے علماء کرام کی کوشش آحر کار رنگ لائی اور ایل جی نے مدرسہ بورڈ قائم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں کہا کہ بورڈ کے قیام سے مدرسوں میں زیرتعلیم غریب طلباء معیاری تعلیم فراہم ہوگی جس سے انکا مستقبل روشن ہوگا۔ علما نے کہا کہ وہ اس معاملہ میں لفٹننٹ گورنر کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.