ETV Bharat / state

اننت ناگ: انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ - J&K

اننت ناگ ضلع انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ میں تیزی لائی گئی ہے۔

anantnag
اننت ناگ: انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 7:28 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حالیہ ایام میں کورونا کے متعدد مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے علاقے میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے علاوہ صفائی مہم تیز کر دی ہے۔

کورونا کے چلتے لوگوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کی غرض سے میونسپل کونسل اننت ناگ کی طرف سے مہم جاری ہے۔

اننت ناگ: انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو

شانگس نوگام کے باشندوں نے ڈی سی اننت ناگ سے علاقے کو پوری طرح سے سینیٹاز کرنے کے علاوہ عوام کو ہوم ڈیلیوری کے تحت اشیائے خور ونوش و ادویات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

ادھر لاک ڈائون کے چلتے کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کی غرض سے میونسپل کمیٹی اننت ناگ نے نوگام علاقے میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکائو کے علاوہ ڈرینیج کی صفائی بھی عمل میں لائی۔

اس موقعے پر میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ’’لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کا پوری طرح نفاذ کرنے کے بعد ہی کورونا کے پھیلائو کو کم کرنے کی امید کی جا سکتی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.