ڈی سی دفتر اننت ناگ میں چار ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا نے ملازمین سمیت ڈی سی دفتر آنے والے عام لوگوں کا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈی سی دفتر کے گیٹ سے متصل آرضی سیمپلنگ کولیکشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
دستاویزی کام کاج کے سلسلہ میں آرہے لوگوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی دفتر کے مین گیٹ کو بند کیا گیا اور سکیورٹی اہلکار وقفے وقفے سے لوگوں کو اندر جانے کی اجازت دے رہے ہیں، جس کے سبب گیٹ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔
وہیں میونسپل حکام کی جانب سے ڈی سی آفس کے اندرون اور بیرون جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا، دوپہر دو بجے تک 80 افراد کا اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا ہے جن کی رپورٹ آنی باقی تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بارہمولہ میں یوم حاجی پیر منایا گیا
جانچ رپورٹ کی منفی سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر لوگوں کو ڈی سی دفتر کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈی سی دفتر اننت ناگ میں 4 سرکاری ملازمین کے کورونا وائرس مثبت ہونے کی تصدیق کے بعد انتظامیہ کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔