اننت ناگ: ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کی جانب سے بجبہاڑہ کے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول میں 'گراما لوک پروگرام' کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جنوبی کشمیر کی ادبی تنظیم 'کمراز ادبی سنگم' سے تعلق رکھنے والے کئی نامور شعراء اور ادیب موجود تھے۔ وہیں اس موقع پر اسکول کے اساتذہ اور درجنوں طلبہ نے بھی پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔ پروگرام میں مختلف ادبی موضوعات پر گفتگو کے علاوہ شعراء کرام نے اپنا منظوم کلام پیش کیا۔ Sahitya Academy Literary event in Bijbehara Anantnag
پروگرام کے متعلق معروف شاعر اظہار مبشر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا: ’’گراما لوک پروگرامُُ ہندوستان کے ہر شہر ہر گاوں میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد علاقائی زبانوں کو فروغ دینا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی زبانوں و ترویج و اشاعت کی خاطت ساہتیہ اکادمی سمیت مختلف ادبی تنظیمیں بھی اپنا تعاون پیش کر رہی ہیں۔ Literary Event Girls Hr Sec School Bijbehara
پروفیسر اعجاز محمد شیخ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ساہتیہ اکاڈمی ملک کی سب سے بڑی ادبی انجمن ہے، جو ملک میں بولی جانے والی زبانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے، جن میں سے کشمیری زبان بھی شامل ہے۔‘‘ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ مادری زبان میں بات کریں تاکہ ان کی ذہنی نشو نما کو بہتر بنایا جا سکے۔