ETV Bharat / state

سیاحتی مقام پہلگام کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار - tourism

مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے قبل انتظامیہ کے ذریعے سڑکوں کو میگڈیمائز کیا جاتا تھا۔ تاہم رواں برس یاترا نہ ہونے کی وجہ سے ان کو تمام سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

سیاحتی مقام پہلگام کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 8:42 PM IST

معروف سیاحتی مقام پہلگام ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوا کرتا تھا۔ تاہم مہلک بیماری کووڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ سیاحتی مقام ویران نظر آ رہا ہے۔

سیاحتی مقام پہلگام کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار

اگر چہ اس سال مہلک بیماری کووڈ 19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو 15 دنوں تک محدود کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیاحتی مقامات میں رہنے والے لوگوں کا روزگار پر کافی متاثر ہوا ہے۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے بھی نظر انداز کیا گیا ہے اور مقامی آبادی کو قدرت کے سہارے چھوڑ دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ انتظامیہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے قبل سڑکوں کو میگڈیمائز کرتا تھا۔ تاہم اس سال یاترا نہ ہونے کی وجہ سے ان کو تمام سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر سال امرناتھ یاترا شروع ہوتی ہی محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے سڑکوں پر میگڑم/ تارکول بچھانے کا عمل شروع ہوتا تھا اس کے کچھ ہی ماہ بعد جب امرناتھ یاترا ختم ہوتی تھی تو سڑکوں میں پھر سے گھڑے بن جاتے تھے اور جو میگڑم ڈالا ہوا ہوتا تھا اٹھ جاتا تھا۔ نتیجتاً پھر سڑکوں کی حالت جوں کی تو رہتی تھی۔

لوگوں کے مطابق پہلگام علاقے کی رابطہ سڑکوں پر جگہ جگہ آج گڈھے بن چکے ہیں جس سے راہگیروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کیچڑ اور گندہ پانی جمع ہونے کے سبب راہگیروں خاص کر بچوں، مریضوں اور بزرگوں کو چلنے میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ان سڑکوں کی مرمت کیا جائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.