ETV Bharat / state

ریل سروس بحال ہونے سے دکانداروں کی امیدیں جاگ اٹھیں

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 4:58 PM IST

اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے دکاندار اور ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ 'گیارہ ماہ کے طویل عرصہ کے دوران کاروبار بند ہونے سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا'۔

دکانداروں کی امیدیں جاگ اٹھیں
دکانداروں کی امیدیں جاگ اٹھیں

جموں و کشمیر میں گیارہ ماہ بعد بانہال سے بارہمولہ تک ریل خدمات بحال ہونے سے جہاں مسافروں نے راحت کی سانس لی۔ وہیں ریلوے اسٹیشن پر کاروبار کرنے والے افراد کی امیدیں بھی جاگ اٹھی ہیں۔

کووڈ 19 کی وجہ سے ریل خدمات کی معطلی سے جہاں ریلوے حکام کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔ وہیں ریلوے اسٹیشن پر کاروبار کرنے والے افراد کو بھی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔

ریل سروس بحال ہونے سے دکانداروں کی امیدیں جاگ اٹھیں

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے دکاندار اور ہوٹل مالکان کا کہنا ہے 'گیارہ ماہ کے طویل عرصہ کے دوران کاروبار بند ہونے سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا'۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ریل خدمات اچانک بند ہونے کے دوران ان کی دکانوں میں پڑی اشیاء زائد المعیاد (خراب) ہو گئی۔ جس کے سبب انہیں لاکھوں کا نقصان ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ریل خدمات کے دوبارہ بحال ہونے سے ان کی امیدیں جاگ اُٹھی ہیں۔ تاہم دکانداروں کی مانگ ہے کہ ریل سروس کو معمول کے مطابق بحال کیا جائے تاکہ مسافروں کی بڑھتی تعداد سے ان کا کاروبار دوبارہ بحال ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے
زرعی قوانین: جموں کے کسان رہنما کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا

ان کا کہنا ہے کہ جزوی طور صرف دو ریل گاڑیوں کو بحال کرنے سے نہ صرف مسافروں کو دقتیں پیش آ رہی ہیں بلکہ خریداروں کی قلت کی وجہ سے کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

دکانداروں، چائے بیچنے والوں اور ریستوراں مالکان کا کہنا ہے کہ ریل خدمات دوبارہ بحال ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی دکانوں اور ریستورانوں کو تمام ضروری سامان سے دوبارہ لیس کیا ہے۔ تاہم ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی قلیل تعداد کے سبب خریداروں کی کافی قلت پائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.