اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے اڈیگام کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار ہوا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں کا فقدان ہے، جب کہ ترسیلی لائن کا نظام کافی بوسیدہ ہوا ہے، جس کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب برف باری کا موسم شروع ہوجاتا ہے تو بجلی کی ترسیلی لائنوں کا کمزور نظام ہونے کے باعث گنجان آبادی بجلی سے کئی دنوں تک محروم ہوجاتی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نظام صحیح نہ ہونے کے سبب آج تک مذکورہ علاقے میں کئی بار حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ محکمہ نے مذکورہ علاقے میں کئی سال قبل بجلی کے کھمبے لائے تھے، تاہم محکمہ اُن کھمبوں کو نصب کرنے میں تاحال ناکام ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے نظام کو فعال بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔