ETV Bharat / state

Kokranag People Forced to Drink River Water: کوکرناگ کے دور دراز پہاڑی علاقے کے رہائشی دریا کا پانی پینے پر مجبور - دریا کا پانی پینے پر مجبور کوکرناگ کی عوام

وادی کشمیر اپنی خوبصورتی کے لئے پوری دنیا میں پہنچان رکھتا ہے، لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے آج بھی کئی ایسے گاؤں ہیں جہاں کے لوگ صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں اور دریا کا پانی حاصل کرنے کے لئے دور تک جانا پڑتا ہے۔ ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے ریڑونی گجر بستی کے لوگ صاف پانی سے محروم ہیں People in Redoni area are forced to drink river water۔

Kokranag People Forced to Drink River Water

author img

By

Published : Mar 12, 2022, 4:52 PM IST

وادی کشمیر میں سردیوں کا موسم اختتام پذیر ہونے کے باوجود بھی کئی علاقے کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا سامنا درپیش ہے۔ لوگ ندی نالوں کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں، جس کے باعث ان علاقوں کے لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں People forced to drink dirty water in Kashmir۔

ویڈیو دیکھیے۔
حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ایک دور دراز ریڑونی نامی ایک گجر بستی، اگرچہ قدرتی لحاظ سے کافی مالامال ہے، تاہم علاقے کے لوگ پانی جیسی بنیادی سہولیت سے دہائیوں سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقہ کی خواتین ایک کلومیٹر سے زائد دور نالہ گاورن سے لاتی ہیں، مقامی لوگ اسی ندی کا پانی اپنی روز مرہ کی زندگی میں استعمال میں لاتے ہیں، جبکہ خراب موسمی صورتحال میں علاقے کے لوگ بارش کا پانی استعمال میں لایا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برفیلے ایام میں مقامی لوگ برف کو پگھلا کر اپنی ضروریات پورا کرتے ہیں۔ جس کے سبب علاقے کے رہائش پذیر لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

گنجان آبادی والے علاقے ریڑونی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برس محکمہ جل شکتی نے لہن ون علاقے میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی غرض سے ایک منصوبہ بنایا تھا، جس پر کروڑوں روپے صرف کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پانی کی اُس اسکیم سے لارنو کے مختلف علاقوں کو پانی سپلائی کیا جا رہا ہے، جبکہ مذکورہ اسکیم سے نکلنے والی پائپ لائن بھی اسی علاقے سے گزر رہی ہے، تاہم ریڑونی نامی علاقے کو اُس پائپ لائن سے کبھی بھی پانی فراہم نہیں کیا گیا، حالانکہ مذکورہ علاقے میں ابھی تک پانی کے لئے کوئی بھی اسکیم مختص نہیں رکھی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ مقامی لوگ نالہ گاورن کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا بگل بجتے ہی مختلف سیاسی رہنما لوگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی غرض سے مختلف طریقے آزماتے ہیں اور وقت پر مدد نہیں ہونے سے یہاں کی عوام کے اندر ناراضگی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے اعتراف کیا کہ ریڑونی ایک دور دراز علاقہ ہے جس کے لئے ابھی تک پینے کے صاف پانی کا کوئی معقول انتظام نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مذکورہ علاقے کو مرکزی اسکیم جل جیون مشن کے زمرے میں لایا ہے اور 2022 اور 23 کے مالی سال میں علاقے کے لئے ایک منصوبے کے تحت انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.