ETV Bharat / state

لارنو بلاک لیے ری پولنگ، آزاد امیدوار نے کی جیت درج

ضلع اننت ناگ کے حلقہ لارنو میں آج ضلع ترقیاتی کونسل کی نشست کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی، جس دوران آزاد امیدوار ساجدہ بیگم نے 61 ووٹوں سے اپنی نزدیکی حریف پی ڈی پی کی خالدہ بی بی کو ہرایا۔

author img

By

Published : Feb 5, 2021, 9:35 PM IST

لارنو بلاک  لیے ری پولنگ،  آزاد امیدوار نے کی جیت درج
لارنو بلاک لیے ری پولنگ، آزاد امیدوار نے کی جیت درج

حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں لارنو بلاک سے بحثیت آزاد امیدوار الیکشن لڑنے والی ساجدہ بیگم کی تحریری عرضی پر ایڈیشنل کمشنر کشمیر کی ہدایت پر لارنو بلاک کے لیے آج ووٹوں کی دوبارہ شماری کی گئی۔ اس سلسلے میں کھنہ بل ڈاک بنگلو میں صبح 11 بجے ووٹ شماری عمل کا آغاز ہوا اور یہ دن بھر جاری رہا۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ساجدہ بیگم نے لارنو بلاک سے 61 ووٹوں سے اپنی نزدیکی حریف پی ڈی پی کی خالدہ بی بی کو ہرا دیا۔ اس سے قبل ساجدہ بیگم نے ان کے حق میں ڈالے گئے ووٹوں کو رد کرنے کے الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کی تھی۔ جس کے بعد آج دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر 2020 کو لارنو بلاک سے خالدہ کے جیتنے کا اعلان کیا گیا تھا اور انہوں نے محض 7 ووٹوں سے ساجدہ کو ہرایا تھا۔ آج کے اس فیصلے کا جہاں ساجدہ اور ان کے حامیوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ وہیں پی ڈی پی حامیوں نے اس فیصلے کو عدالت میں چلینج کرنے کی بات کہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.