ETV Bharat / state

Snow Clearance Preparedness کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار، ایم ای ڈی اننت ناگ - محمد یاسین ملک ای ٹی وی بھارت انٹرویو

مکینیکل انجینئرنگ محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اننت ناگ محمد یاسین ملک نے کہا کہ ضلع بھر میں برف کو صاف کرنے کے لئے درجنوں مشینیں تیار رکھی گئیں ہیں جن میں کئی جدید اسنو کٹرز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ پوری طرح چوکس ہے۔ Snow Clearance Preparedness In Anantnag

AEE MED Anantnag Mohd Yaseen Malik
AEE MED Anantnag Mohd Yaseen Malik
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 6:36 PM IST

Updated : Jan 11, 2023, 8:11 PM IST

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار، ایم ای ڈی اننت ناگ

اننت ناگ:محکمہ موسمیات نے 11 اور 12 جنوری کو وادی میں برفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر انتظامیہ متحرک ہوئی ہے۔ برفباری سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے مشینریز کو عملہ سمیت تیار رکھا گیا ہے ،تاکہ شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں کے لوگوں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔Snow Prediction in kashmir

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران مکینیکل انجینئرنگ محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اننت ناگ محمد یاسین ملک نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے قبل ازوقت تیاریاں کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کئی کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں،وہیں پہاڑی علاقوں میں بھی کئی محکمہ جات کے اشتراک سے مشینریز سمیت ٹیمیں متحرک کی گئیں ہیں ،تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے کہا کہ برف کو صاف کرنے کے لئے درجنوں مشینیں تیار رکھی گئیں ہیں جن میں کئی جدید اسنو کٹرز بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ پوری طرح چوکس ہے۔پہاڑی علاقوں سمیت میدانی علاقوں کی شاہرائیں گاؤں دیہات کے خارجی اور داخلی راستوں سے برف کو صاف کرنے کے لئے مکمل تیاریاں کی گئیں ہیں

مزید پڑھیں: Weather Update Kashmir میدانی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں تازہ برفباری شروع

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران لوگ کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور محکمہ ہر مشکل کا ازالہ کرنے کے لئے پیش پیش ہے۔

بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں تین دنوں پر محیط رواں سیزن کی پہلی بڑے پیمانے کی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق برف باری کا سلسلہ 11 جنوری کی شام سے شروع ہو کر 13 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران خاص کر11 اور 12 جنوری کو بالائی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے جبکہ 12 جنوری کو فضائی ٹرانسپورٹ کے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف باری سے بعض علاقوں میں بجلی سپلائی میں متاثر ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا وادی کے بالائی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ہے۔

Last Updated : Jan 11, 2023, 8:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.