ETV Bharat / state

Voter Awareness ووٹ بیداری کے سلسلے میں اننت ناگ میں ریلی کا انعقاد - اننت ناگ کی تازہ خبر

انتخابات کے تیئں رحجان پیدا کرنا ہے اور لوگوں میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اننت ناگ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول رانی باغ کے طالب علموں نے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔

ووٹ بیداری کے سلسلے میں اننت ناگ میں نکالی گئی ریلی

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 3:45 PM IST

Updated : Jul 24, 2023, 4:47 PM IST

ووٹ بیداری کے سلسلے میں اننت ناگ میں ریلی کا انعقاد

اننت ناگ: ووٹ کی اہمیت اور ووٹر کی بیداری کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول رانی باغ کے طالب علموں نے اننت ناگ میں ایک بیداری ریلی نکالی۔ یہ ریلی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول رانی باغ سے نکالی گئی جو اننت ناگ کے مختلف بازاروں سے ہو کر لال چوک اننت ناگ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں سیکڑوں اسکولی طالب علموں نے شرکت کی۔ اسکولی طالب علموں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے۔
اس ریلی کا مقصد لوگوں میں انتخابات کے تیئں رحجان پیدا کرنا ہے اور لوگوں میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس کے علاوہ دوران الیکشن عوام سے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے بیداری پیدا کرنا بھی اس ریلی کا مقصد تھا۔ منتظمین کے مطابق ملک کے اتحاد اور حفاظت کے لیے حق رائے دہی کا استعمال بہت ہی ضروری ہے جس کے لئے سو فیصد ووٹنگ کی کوشش ہونی چاہیے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ریلی میں شریک طالب علموں نے کہا کہ انتخاب میں اپنا ووٹ کا استعمال کر کے آپ اپنی پسند کی حکومت بنا سکتے ہیں اگر ابھی آپ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے میں لاپروائی برتی تو پھر آپ کے پاس افسوس کے سوا کچھ بھی نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: Voter List Pulwama انتخابی فہرست کو شفاف بنایا جارہا ہے، ڈی سی پلوامہ

اسکولی طلبہ نے ووٹر بیداری ریلی نکال کر رائے دہندگان کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ واضح رہے جموں وکشمیر میں 5 اگست 2019 کو سٹیٹ کی منسوخی کے بعد ابھی تک اسمبلی کے انتخابات نہیں ہوئے،جس کو لے کر آئے روز سیاسی و سماجی رہنما مختلف بیانات دے رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 24, 2023, 4:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.