ETV Bharat / state

پنچایت سطح پر کووڈ کیئر سینٹر قائم کرنے پر عوامی ردعمل - Dr. Piyush Singla

مانا جاتا ہے کہ دیہی علاقوں میں اس طرح کی سہولت دستیاب رہنے سے نہ صرف کووڈ 19 مریضوں کو بآسانی بہتر علاج و معالجہ فراہم ہوگا بلکہ یہ عمل مہلک وبا کورونا کو قابو کرنے کے لئے ایک کارگر قدم ثابت ہوگا۔

پنچایت سطح پر کووڈ کیئر سینٹر قائم کرنے پر عوامی ردعمل

author img

By

Published : May 25, 2021, 2:29 PM IST

چند روز قبل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے ہر پنچایت حلقہ میں کووڈ-19 آئسولیشن سینٹر قائم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے بعد ضلع کے تمام 32 پنچایتی حلقوں میں کووڈ-19 آئسولیشن اور کیئر سینئر قائم کرنے کی باضابطہ طور پر شروعات کی گئی ہے۔

ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ نزدیکی ہیلتھ سینٹر سے مشاورت کے بعد ضلع کی ہر پنچایت میں اسکولوں و سرکاری عمارات میں پانچ بستروں والا آئسولیشن و کیئر سینئر قائم کریں جس میں کم سے کم ایک بیڈ میں آکسیجن کی سہولت دستیاب ہو۔

پنچایت سطح پر کووڈ کیئر سینٹر قائم کرنے پر عوامی ردعمل
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ ہر سینٹر میں ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقہ کے لوگوں کو بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے کی غرض سے ان سینٹرس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مذکورہ سینٹرس کا رابطہ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ رہے گا اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موبائل ایمبولینس کے ذریعہ مریض کو فوری طور پر ریفر کیا جائے گا۔ مٹن بلاک کے پنچایت افسر نے کہا کہ انہوں نے سینیٹائزر و دیگر ضروری سہولیات سمیت بیڈس لگانے کا کام مکمل کیا ہے۔ اب سینٹر میں طبی سہولیات جیسے آکسیجن سیلنڈرس اور ضروری ادویات لگانے کا مرحلہ شروع ہوگا۔ تاکہ وبائی مرض میں مبتلا افراد کو دروازے پر سہولت فراہم کی جا سکے۔ ادھر عام لوگوں نے سرکار کے اس قدم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتی سطح پر کووڈ کیئر سینٹرس کا قیام عمل میں لانے کے بعد انہوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک موقع پر جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ دیہی علاقوں میں اس طرح کی سہولت دستیاب رہنے سے نہ صرف کووڈ 19 مریضوں کو بآسانی بہتر علاج و معالجہ فراہم ہوگا بلکہ یہ عمل مہلک وبا کورونا کو قابو کرنے کے لئے ایک کارگر قدم ثابت ہوگا اور یہ سینٹرس طبی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ تاہم لوگوں نے انتظامیہ سے مذکورہ سینٹرس میں معقول طبی سہولیات کی فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.