ETV Bharat / state

اننت ناگ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج - ویری ناگ میں دنیا کا سب سے بڑا اور صاف و شفاف چشمہ

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈورو اور ویری ناگ علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پر عوام نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کی۔

اننت ناگ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 6:08 PM IST

ضلع اننت ناگ کے ڈورو اور ویری ناگ علاقوں میں عوام نے پینے کے پانی کی قلت پر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔

نمائندے کے مطابق ڈورو کے برگام اور ویری ناگ کے گنی گنڈ کے لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

اننت ناگ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

ڈورو اننت ناگ کے برگام علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی باشندے غلام حسن لون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’ہمیں پانی کی دستیابی سے محروم کیا جا رہا ہے اور بار بار درخواست دینے اور گزارشات کے باوجود متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ ہماری مشکلات کو حل کرنے کی زحمت گوارا نہیں کر رہے۔‘‘

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ پینے کا پانی لانے کے لیے انہیں تقریبا ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا: ’’بعض اوقات ہم تالاب اور ٹیوب ویل کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں جس سے ہماری صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔‘‘

ویری ناگ کے ملک پورہ کی عوام نے بھی محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ’’ویری ناگ میں دنیا کا سب سے بڑا اور صاف و شفاف چشمہ ہونے کے با وجود محکمہ جل شکتی یہاں کی عوام کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔‘‘

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے محکمہ جل شکتی کے اے ای ای (AEE) سب ڈویژن ویری ناگ سے رابطہ کرنے کہ کوشش کی تاہم انکے ساتھ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.