ETV Bharat / state

سرپنچ کے خلاف لوگوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 4:46 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے عائنو عشمقام کے لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی اور مقامی سرپنچ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سرپنچ کے خلاف لوگوں کا احتجاج
سرپنچ کے خلاف لوگوں کا احتجاج

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں کئی تعمیراتی کام کیے گئے جن کا ٹھیکہ از خود مقامی سرپنچ نے ہاتھ میں لیا تھا، مذکورہ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کر کے سرکاری خزانے کو لاکھوں کا چونا لگایا گیا۔

وہیں مذکورہ سرپنچ متعلقہ سرکاری محکمہ کے ملازمین سے مل کر تمام تعمیراتی کام از خود ہاتھ میں لے کر اپنی مرضی کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ علاقہ میں موجود پنچایت دفتر پر تالا لگایا گیا ہے اور ابھی تک کوئی بھی گرام سبھا نہیں بلائی گئی۔

سرپنچ کے خلاف لوگوں کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں پلازما جمع کرنے کا سلسلہ شروع

لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں سینکڑوں بے روزگار نوجوان ہیں۔ تاہم مذکورہ سرپنچ کی جانب سے نہ صرف بے روز گار نوجوانوں کی حق تلفی کی جاتی ہے بلکہ ترقیاتی کاموں کے نام پر لاکھوں کی رقم کی خرد برد کیا جاتی ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے معاملہ کی جانب توجہ دے کر مسئلہ کا ازالہ کرنے کی اپیل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.