ETV Bharat / state

اننت ناگ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج جاری - پانی کی دستیابی سے محروم

ضلع اننت ناگ کے سہہ پورہ، ڈورو علاقے میں پانی کی قلت پر جمعے کو دوسرے روز بھی احتجاج کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔

اننت ناگ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج جاری

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 4:38 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں علاقہ ڈورو کے سہہ پورہ علاقے میں عوام نے لگاتار دوسرے روز محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کی مانگ کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ’’ہمیں پانی کی دستیابی سے محروم کیا جا رہا ہے اور بار بار درخواست دینے اور گزارش کے باوجود متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ ہماری مشکلات کو حل کرنے کی زحمت گوارا نہیں کر رہا۔‘‘

اننت ناگ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج جاری

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ پینے کا پانی لانے کے لیے انہیں تقریبا ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا: ’’بعض اوقات ہم تالاب اور ٹیوب ویل کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں جس سے ہماری صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔‘‘

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ انہیں مجبور ہو کر سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ بار ہا شکایات و گزاراشات کے باوجود انتظامیہ انہیں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے سے قاصر ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.