ETV Bharat / state

Prolonged Power Cuts in Ramadan: سحری اور افطار میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان - محکمہ بجلی جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں اِن دنوں بجلی کے بحران نے لوگوں کا جینا دشوار کر رکھا ہے۔ ماہ رمضان کے مقدس ایام میں بھی محکمہ بجلی، صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ محکمہ کی جانب سے سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی تخفیف نے لوگوں کو گونا گوں مشکلات میں مبتلا کیا ہے۔ Prolonged Power Cuts In Ramadan

kashmir-plunges-into-darkness-as-power-outage-worsens
سحری اور افطار میں بجلی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان
author img

By

Published : Apr 25, 2022, 9:39 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر میں اِن دنوں بجلی کے بحران نے لوگوں کا جینا دشوار کر رکھا ہے۔ ماہ رمضان کے مقدس ایام میں بھی محکمہ بجلی، صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ محکمہ کی جانب سے سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی تخفیف نے لوگوں کو گونا گوں مشکلات میں مبتلا کیا ہے۔Prolonged Power Cuts In Ramadan

سحری اور افطار میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان

اگرچہ جموں کشمیر انتظامیہ نے ماہ رمضان سے چند دن قبل ہی اعلان کیا تھا کہ ماہ رمضان میں لوگوں کو معقول بجلی فراہم کی جائے گی، خاص طور پرسحری اور افطار کے وقت، تاہم یہ وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے اور یہ اعلان محض جملے تک ہی محدود رہا۔

وادی کشمیر میں بجلی کی آنکھ مچولی دن بھر جاری رہتی ہے جس سے عوام کو بہت ساری مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جموں و کشمیر میں ایسا بجلی بحران گزشتہ تیس برسوں میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلی بار وادی کشمیر میں ماہ رمضان میں بجلی کی ابتر صورتحال دیکھنے کو ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لوگوں کے مطابق موسم سرما میں بھاری برفباری میں بھی محکمہ کی جانب سے ایسی بجلی تخفیف نہیں کی گئی، انہوں نے محکمہ بجلی پر جان بوجھ کر رمضان میں بجلی تخفیف کا الزام عائد کیا۔ اس حوالے سے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر جاوید یوسف ڈار کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ان دنوں بجلی کی کھپت بہت زیادہ ہے، جب کہ پیداور کم ہے۔ چیف انجینئر نے صارفین سے رمضان المبارک میں بجلی کا معقول استعمال کرنے کی تلقین کی تاکہ بجلی تخفیف کو کم کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.