اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ قصبہ سے تقریباً 17 کلومیٹر کی دوری پر واقع گگناڈ علاقہ میں خستہ حال بجلی ترسیلی نظام سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گگناڑ کے باشندوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں بجلی کا نظام کافی بوسیدہ ہوچکا ہے جس کے باعث مقامی باشندوں کو سرما سے قبل ہی اکثر اوقات بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Poor Electric Transmission system in Kokernag
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گُگناڑ علاقے میں تیز ہوائوں کے دوران بجلی کے کھمبوں پر خستہ ہو چکی ترسیلی لائنیں ٹک نہیں پاتیں، اکثر و بیشتر لائنز کی مرمت کے لیے لوگوں کو محکمہ بجلی کے دفتر سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برفباری کے ایام میں علاقے سے بجلی گل رہتی ہے، جبکہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں کے بجائے مقامی لوگوں نے ازخود لکڑی کے عارضی کھمبے نصب کئے ہیں۔ Poor Electric Transmission system in Gugnad Kokernag
مقامی لوگوں کے مطابق ان کے بچے اپنے گھروں میں شام کے اوقات میں بجلی غائب ہرنے کے سبب پڑھائی سے محروم ہو جاتے ہیں، جس کے باعث ان کی پڑھائی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بجلی کے ترسیلی نظام کو ٹھیک کرنے کے حوالے سے علاقے میں تعینات لائن مین کو مطلع کیا جاتا ہے تو کئی روز گزرنے کے بعد لائن مین علاقے کا رُخ کرتا ہے جس کے بعد ہی مقامی لوگوں کو بجلی نصیب ہوتی ہے۔ Poor Electric Transmission system irks Gugnad Residents
گگناڑ کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ عہدیداروں سے گزارش کی ہے کہ وہ مذکورہ علاقے میں بجلی نظام کو فعال بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے تاکہ علاقے کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔۔