ETV Bharat / state

سرما کی آمد سے قبل ہی ضروری اشیاء کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنایا جائے:سیاسی رہنما عمران شاہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 8:04 PM IST

سیاسی رہنما عمران شاہ نے کہا کہ کشمیر میں بجلی میٹرس لگانے کی مشق صرف سرکاری پیسے کی بربادی ہے کیونکہ میٹروں کی تنصیب کے بعد بھی بجلی سپلائی نظام میں بہتری نہیں آئی۔ Power Crises In kashmir

political-leader-imran-shah-on-unscheduled-power-curtailment
سیاسی رہنما عمران شاہ
سرما کی آمد سے قبل ہی ضروری اشیاء کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنایا جائے:سیاسی رہنما عمران شاہ

اننت ناگ: سیاسی رہنما عمران شاہ نے کشمیر میں سرما کے دوران غیر متوقع بجلی کٹوتی سے عوام کو درپیش مشکلات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔عمران شاہ نے ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زمینی حقیقت انتظامی دعوؤں کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں درجہ حرارت میں دن بدن کمی ہورہی ہے اور محکمہ بجلی کی طرف سے بجلی کی عدم فراہمی کے سبب شدت کی سردی میں رہنا مکینوں کے لئے ناقابل بردداشت ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بجلی میٹرس لگانے کی مشق صرف سرکاری پیسے کی بربادی ہے کیونکہ میٹروں کی تنصیب کے بعد بھی بجلی سپلائی نظام میں بہتری نہیں آئی۔ شاہ نے کہا کہ بجلی کے نام پر صارفین کو ہراساں کیا جارہا ہے مگر اْنہیں بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے نہ صرف عام عوام بلکہ صنعتی اداروں اور طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں سے لوگوں کی شکایت ہے کہ انہیں راشن فراہم نہیں کیا جا رہا یے،وہیں راشن کے ڈیپو خالی ہیں، اگر ایسی صورتحال رہی تو شدید برفباری کے دوران بجلی کے بعد راشن کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔وہیں کئی دیگر علاقوں سے راشن کارڈز کے حوالے سے بھی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے حکام سے وادی خاص کر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بجلی کی معقول سپلائی، راشن و دیگر ضروری اشیاء کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.