چار افراد گرفتارایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع اننت ناگ کے نانل علاقہ میں پولیس نے محمد مقبول وانی نامی شخص کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا، جس دوران پولیس نے 24 کلو دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مادہ پالیتھین تھیلوں میں بھر کر چھپایا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ معاملہ میں تین دیگر افراد بھی شامل ہیں جن کی شناخت ہٹمرہ اننت ناگ کے رہنے والے محمد شاہد پڈر ،نانل علاقہ کے فیضان احمد اور چند پورہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے عدنان احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
چاروں ملزموں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن مٹن منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آئی درج کی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔