ETV Bharat / state

Police Constable Arrested In Anantnag: دھوکہ دہی، رشوت خوری کے الزام میں کانسٹیبل گرفتار

اننت ناگ پولیس نے ایک کانسٹیبل کو نوکری فراہم کرنے کے عوض مبینہ طور 20 ہزار روپے اینٹھنے والے ایک پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔ Anantnag Police Constable Arrested

دھوکہ دہی، رشوت خوری کے الزام میں کانسٹیبل گرفتار

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 11:14 AM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شہلی پورہ، اچھہ بل علاقہ سے تعلق رکھنے والے تصدق احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ نامی ایک شخص نے پولیس اسٹیشن اچھہ بل میں تیلونی اچھہ بل کے رہنے والے ایک پولیس کانسٹیبل کے خلاف رشوت خوری اور دھوکہ دہی کی شکایت درج کی۔ شکایت کنندہ، تصدق حسین، نے اچھہ بل تھانہ میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پولیس کانسٹیبل نے انہیں محکمہ پولیس میں فالوو کی نوکری دلانے کا بہانہ دیکر دھوکے سے 20 ہزار کی رقم بطور رشوت لے کر جعلی تقرری کا آرڈر دیا۔

دھوکہ دیہی اور رشوت خوری کی شکایت موصول ہونے کے بعد مذکورہ کانسٹیبل کے خلاف اچھہ بل پولیس تھانہ میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر FIR U/S 420,468,120-B IPC درج کی گئی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلہ میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ اننت ناگ پولیس کے مطابق ضلع کے تیلون اچھہ بل علاقہ کے رہنے والا ملزم، عمر فاروق گنائی ولد مرحوم فاروق احمد گنائی، آئی آر پی چھٹی بٹالین میں بحیثیت کانسٹیبل کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Burglars Decamp with Cash and Jewellery: اننت ناگ میں چوری کے بڑھتے واقعات سے لوگ پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.