تفصیلا کے مطابق شجر کاری مہم کا مقصد صحت مند ماحول پیدا کرنا ہے۔ اس مہم میں فوجی جوانوں اور مقامی اسکولی بچوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔
اننت ناگ میں شجر کاری مہم اس موقع پر کمانڈر بریگیڈیئر ترون نارولا اور فوجی جوانوں نے بچوں کےساتھ مل کر تقریبا 1000 پیڑ ہائی گراؤنڈ میں لگائے۔مہم میں میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر ہلال احمد شاہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ افسر فیاض احمد بھی موجود رہے۔ جبکہ بچوں نے اس موقع پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی کے پیغامات کو آج کی دنیا میں عام کرنے کی بےحد ضرورت ہے۔ جبکہ وزیراعظم کا سوچھ بھارت کا نعرہ عام کرنے کے لئے بھی گاندھی جیانتی ایک مناسب پیغام دیتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوچھ بھارت مشن تشہیری مہم تک محدود
واضح رہے کہ فوج کی جانب سے اسطرح کی تقریبات میں لوگوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جسکے چلتے فوج نے عوامی فلاح کے لیے پروگراموں کے انعقاد میں بھی اضافہ کیا ہے۔