دونوں جموں نگروٹہ سینک اسکول کے طالب علم رہ چکے ہیں۔ ہلال احمد راتھر ان دنوں بھارتی فضائیہ کی جانب سے فرانس میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں رافیل لڑاکا طیاروں کو فرانس سے بھارت لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس لئے انہیں تب سے رافیل مین کا خطاب بھی دیا گیا۔
وائس مارشل راتھر نے بھارتی فضائیہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے میراج 2000، میگ 21 اور کرن آئر کرافٹ جیسے جنگی طیاروں کی بغیر حادثہ تین ہزار گھنٹوں کی اڑانیں بھرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عوض میں راتھر کو سنہ 2010 میں وایوسینا میڈل، جبکہ سنہ 2016 میں وششتھ سیوا میڈل سے سرفراز کیا گیا تھا۔
جموں کے ضلع ادھمپور سے تعلق رکھنے والے کیرتی کھجوریہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور ڈیفنس سروس اسٹاف کالج کے طالبعلم رہ چکے ہیں، کیرتی فلائنگ انسٹرکٹر اور کومبیٹ لیڈر ہیں اور وہ مختلف جنگی طیاروں میں 2700 گھنٹوں کے قریب کامیاب اڑان بھر چکے ہیں۔
انہوں نے آئر ہیڈ کوارٹرز کے اسٹاف کے لئے جوائنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ اور ڈائریکٹر ویپنز کی تقرریاں بھی عمل میں لائی ہیں اور سنہ 2012 سے 2015 کے دوران اسلحہ کی بڑی خریداری میں ان کا رول رہا ہے۔