ETV Bharat / state

Water Shortage in Anantnag: زملگام ڈورو علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے عوام پریشان - اننت ناگ میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے عوام پریشان

اننت ناگ کے زملگام ڈورو علاقہ کے لوگ پینے کے صاف پانی کی شدید قلت سے پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کو حل کریں۔' Water Shortage in Zamalgam

زملگام ڈورو علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے عوام پریشان

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 11:05 AM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے زملگام ڈورو علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چند برس قبل علاقہ میں واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع کیا گیا تھا۔ یہاں پانی کا ٹینک بھی تعمیر کیا گیا اور پائپ لائن بھی بچھائی گئی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر منصوبہ کا کام آخری مرحلہ میں چھوڑ دیا گیا اور متعلقہ حکام کی جانب سے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی پُرسان حال نہیں ہے۔ People upset due to water Shortage in Anantnag

زملگام ڈورو علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے گھروں کے باہر ٹنکیاں رکھتے ہیں جن میں محکمۂ جل شکتی کی جانب سے کبھی کبھار پانی بھرا جاتا ہے اور یہی حال یہاں کے اسکولز کا بھی ہے جہاں بچوں کو بعض اوقات پینے کے پانی کے لئے ترسنا پڑتا ہے۔ وہیں بیشتر اوقات میں مقامی خواتین کو دور دراز سے پینے کا پانی لانا پڑتا ہے۔ پانی کی شدید قلت کے سبب علاقہ کی کثیر آبادی گوناگوں مشکلات سے دوچار ہے۔ اس مسئلہ کو کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لانے کے بعد بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملہ کو حل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.