ETV Bharat / state

اننت ناگ: بجلی کی قلت سے دو چار - گھپ اندھیرے میں رہنا پڈتا ہے

سو سے ذائد کھمبھوں پر مشتمل ماگرے پورہ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'محکمۂ بجلی نے علاقہ کے تین گاؤں کے لیے محض ایک 63 کے وی ٹرانسفارمر رکھا ہے۔'

بجلی کی قلت سے دو چار
بجلی کی قلت سے دو چار
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 4:34 PM IST

ضلع اننت ناگ کے حلقۂ انتخاب کوکرناگ میں واقع ماگرے پورہ گڈول کے رہائش پذیر لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقہ میں کم مقدار کے بجلی ٹرانسفارمر سے علاقہ کے لوگوں کو کافی مشکلات جھیلنی پڑتی ہے۔ کثیر آبادی ہونے کی وجہ سے علاقہ کے مکینوں کو بجلی ہوتے ہوئے بھی نا ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے انہیں اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے۔

بجلی کی قلت سے دو چار

سو سے ذائد کھمبھوں پر مشتمل ماگرے پورہ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'محکمۂ بجلی نے علاقہ کے تین گاؤں کو محض ایک 63 کے وی ٹرانسفارمر رکھا ہے جبکہ مذکورہ ٹرانسفارمر علاقہ سے کافی دور نصب کیا گیا ہے جس کے سبب وولٹیج کم ہو جاتا ہے۔ نتیجتاً علاقہ میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے۔'

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'بجلی میسر ہوتے ہوئے بھی ان کے بچوں کا پڑھنا لکھنا کافی دشوار ثابت ہو گیا ہے۔'

علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اگرچہ وہ ماہ وار بجلی کے بلز وقت پر جمع کرواتے ہیں، تاہم محکمہ بجلی انہیں خدمات میسر کرنے میں کوتاہی برت رہا ہے۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے کئی بار یہ معاملہ محکمہ پی ڈی ڈی کی نوٹس میں لایا۔ تاہم ابھی تک مذکورہ محکمہ نے ماگرے پورہ کے لوگوں کی فریاد کو نظرانداز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہاڑ کھسکنے سے سڑک پر مٹی اور پتھروں کے ڈھیر

مقامی لوگوں نے تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کو بجلی کا ایک نیا ٹرانسفارمر واگزار کیا جائے جو 100 کے وی سے زائد ہو تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

اس ضمن میں ای ٹی وی نمائندہ نے جب فون پر یہ معاملہ محکمہ پی ڈی ڈی کے اے ای ای سے اٹھایا تو انہوں نے کہا کہ 'گڈول علاقہ میں جتنے بھی اوورلوڈیڈ ٹرانسفارمر ہیں ان کے لئے محکمہ نے ایک منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت ایسے علاقوں کو ٹرانسفارمر واگذار کئے جائیں گے، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازلہ ہو سکے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.