ETV Bharat / state

ڈمپنگ سائٹ کی وجہ سے تکی بل بجبہاڑہ کے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں واقع کری کدل نامی علاقے میں مونسپل کمیٹی کی جانب سے کئی سال قبل ڈمپنگ سائٹ بنایا گیا تھا۔ تاہم اس ڈمپنگ سائٹ میں جمع ہونے والا کچرا تکی بل کے رہائشی لوگوں کے لیے وبال جان بنا ہوا ہے۔

author img

By

Published : May 4, 2021, 6:41 PM IST

problems due to dumping site
problems due to dumping site

دراصل بجبہاڑہ اور اس کے مضافاتی علاقوں، سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں سے نکلنے والا کچرا اسی ڈمپنگ سائٹ میں پھینکا جاتا ہے اور نتیجتاً ڈمپنگ سائٹ کے چاروں جانب بدبو پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگ انتہائی پریشان ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے یہ ڈمپنگ سائٹ انتہائی نقصاندہ اور تباہی کا باعث ہے اور اِس کے اثرات بہت ہی تباہ کن ہیں۔

ڈمپنگ گراؤنڈ بنا وبال جان

انہوں نے کہا کہ علاقہ کی زیادہ تر آبادی اس ڈمپنگ سائٹ کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہے اور ان کی زندگی پر منفی اثرات مُرتب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسرے علاقوں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈمپنگ سائٹ میں اتنا کچرا جمع ہو گیا ہے کہ اس کی بدبو سے یہاں کے باشندوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کورونا وائرس کے دور میں جہاں انتظامیہ کی جانب سے بار بار صاف صفائی کی تلقین کی جاتی ہے تو وہیں اس وبائی صورتحال میں بھی وہ گندگی اور غلاظت کے اس ڈھیر میں سانس لینے کو مجبور ہیں۔

لوگوں نے مزید بتایا کہ نہ صرف آس پاس کے لوگ بلکہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی یہاں کچرا پھینکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا لیکن حالات جوں کے توں برقرار ہیں۔

معاملے کی کیفیت کو سمجھتے ہوئے جب ای ٹی وی بھارت نے اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کے ایگزیکیٹو آفیسر سہیل احمد ملک سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ مونسپل کمیٹی کی جانب سے ورنہال میں ایک ڈمپنگ سائٹ بنایا جا رہا ہے جوں ہی ڈمپنگ سائٹ کا تعمیراتی کام مکمل ہو جائے گا تو اس ڈمپنگ سائٹ کا سارا کوڑا کرکٹ وہاں منتقل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود اندرون ایک یا دو دن مذکورہ جگہ کا جائزہ لے کر کچرے کی وجہ سے لوگوں کو ہورہی پریشانیاں دور کرنے کے اقدامات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.