ضلع اننت ناگ کے تکیہ مقصود شاہ، بجبہاڑہ علاقے کی رابطہ سڑکیں انتہائی تنگ اور خستہ ہو چکی ہیں۔ Taqia Maqsood Shah Link Road۔ تنگ اور خستہ حال سڑکوں کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔
حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کی بیشتر آبادی شعبہ باغبانی کے ساتھ منسلک ہے، باغ مالکان سال بھر باغات میں کڑی محنت کرکے میوہ تیار کرتے ہیں، تاہم خستہ حال سڑکوں کے باعث Taqia Maqsood Shah Link Road Dilapidated انہیں روزانہ باغات تک پہنچنے اور میوہ تیار ہونے کے بعد منڈیوں تک پہنچانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تکیہ مقصود شاہ اور اس سے ملحقہ علاقوں سے گزرنے والی رابطہ سڑک کافی تنگ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر خستہ Taqia Maqsood Shah Link Road Dilapidated ہو چکی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے کنارے ڈرینیج کا بھی معقول انتظام نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے دو گاڑیاں بیک وقت تنگ سڑک سے نہیں گزر پاتیں، وہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ باغات سے نکلنے والے میوہ کو منڈیوں تک پہنچانے میں باغ مالکان کو سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔
- مزید پڑھیں: کوکرناگ شاہ آباد سڑک کو کشادہ کرنے پر لوگوں خوش
انہوں نے انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام سے رابطہ سڑک کی مرمت کے علاوہ اسے کشادہ People Demand widening of Taqia Maqsood Shah Link Road بنائے جانے کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائدے نے جب فون پر یہ معاملہ محکمۂ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینیئر کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ’’مذکورہ علاقے کے باشندے کھنہ بل ڈویژن میں فوری طور پر ایک عرضی دائر کریں تاکہ رابطہ سڑک کی مرمت و کشادگی کا شروع کیا جا سکے۔‘‘