اننت ناگ: اننت ناگ کے علاقہ ونتراگ میں بجلی کی صحیح فراہمی نا ہونے کی وجہ سے ونتراگ پختون پوره علاقے کے باشندوں نے بجلی کے بنیادی نظام کو درست کرنے کی انتظامیہ سے اپیل کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں اکثر لوگ غربت کا شکار ہیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگ باقاعدگی کے ساتھ بجلی بلوں کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ بجلی بلوں کی وقت پر ادائیگی کے باوجود بھی انتظامیہ علاقے کو مناسب بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے۔
جبکہ کئی مقامات پر بجلی تاروں اور کھمبوں کی حالت کافی خستہ ہو چکی ہے۔ لوگوں کے مطابق علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنیں درختوں کے سہارے دی گئی ہیں جو اکثر بیشتر ہوا کے باعث گر جاتے ہیں،کیونکہ علاقے میں موجود بجلی کے کھمبے بوسیدہ ہو چکے ہیں۔جس کی وجہ سے علاقے میں کبھی بھی حادثات پیش آنے کا ڈر رہتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے اکثر و بیشتر بجلی غائب ہی رہتی ہیں جس سے یہاں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان سردی کے ایام میں پورے کشمیر کے ساتھ ساتھ ہمارے علاقے کو بجلی کی اشد ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:ADC Tral Inaugurated Transformer اے ڈی سی ترال نے کیا ٹرانسفارمر کا افتتاح
لوگوں کا کہنا ہے کہ بارہا اس حوالے سے حکام کو مطلع کیا گیا لیکن ان مسائل کا کوئی حل نہیں نکل سکا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کی لفٹننٹ گورنر اور محکمہ پی ڈی ڈی سے گزارش ہے کہ وہ علاقے میں بجلی کا نظام ٹھیک کریں تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا نا پڑے۔