انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت اور گورنر انتطامیہ کو اس بات کی وضاحت کرنا چاہیے تاکہ عوام راحت کی سانس لے سکیں'۔
انہوں نے اننت ناگ کے دورے کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔
اسمبلی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی تیار رہنا چاہیے تاکہ ریاست میں جمہوری طرز کی حکومت کا قیام ممکن ہو سکے'۔
انہوں نےکہا کہ 'میں بحیثیت سیاسی جماعت لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی من پسند پارٹیوں کو ووٹ کریں تاکہ واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنیں'۔