انہوں نے کہا کہ 'اقتدار کے دوران زمینی سطح پر جو پی ڈی پی کی کارکردگی رہی ہے اُس حساب سے یہاں پارٹی کا وجود ہی ختم ہو گیا ہے'۔
پیر زادہ نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں نیشنل کانفرنس کا پلڑا بھاری ہے اور ظاہری طور پر پارٹی کی جیت یقینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے مسئلہ کا حل ( آٹونامی )اندرونی خود مختاری میں مضمر ہے۔ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے اگر کوئی دوسرا مفید راستہ بھی نکل آتا ہے تو نیشنل کانفرنس اس کو بھی اپنانے کے لئے تیار ہے۔
پیر زادہ نے کہا کہ 'جماعت اسلامی پر کریک ڈاون اور اس پر پابندی عائد کرنا غیر آئینی ہے اور اقتدار میں آتے ہی جماعت اسلامی پر لگائی گئی پابندی کو ہٹانے پر زور دیا جائے گا'۔
انہوں نے کہا کہ 'قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے بے گناہ لوگوں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، این آئی اے اگر رشوت خوروں اور چوروں کو پکڑ لیتی تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن بے گناہ لوگوں کو تنگ کرنا ٹھیک نہیں ہے'۔