ETV Bharat / state

PDP Foundation Day اننت ناگ میں پی ڈی پی کا 24 واں یوم تاسیس منایا گیا - پی ڈی پی کا قیام

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا 24واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے۔ پی ڈی پی کا قیام 28 جولائی سنہ 1999 کو عمل میں آیا تھا۔

PDP celebrated 24 Foundation day at dakbanglow anantnag
اننت ناگ میں پی ڈی پی کا 24 واں یوم تاسیس منایا گیا
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 4:17 PM IST

اننت ناگ میں پی ڈی پی کا 24 واں یوم تاسیس منایا گیا

اننت ناگ: جموں کشمیر کے مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے اننت ناگ میں پارٹی کا 24 واں یوم تاسیس بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس موقعہ پر اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پی ڈی پی کے سرکردہ رہنما عبدل الغفار صوفی، فاروق احمد اندرابی، عبدالرحمان ویری سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود رہی۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سینیئر رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے پارٹی کی بنیاد نہیں ڈالی، بلکہ وہ جموں کشمیر کے پائیدار امن ترقی اور خوشحالی کے لئے عوامی حکومت قائم کرنے کے خواہاں تھے۔وہ ایسے سیاسی شخصیت تھے جو اقتدار کے پیچھے نہیں دوڑتے تھے بلکہ اقتدار ان کے پیچھے دوڑتا تھا۔

مزید پڑھیں: Pdp Foundation Day: پی ڈی پی مسئلہ کشمیر کا حل بننا چاہتی ہے نہ کہ رکاوٹ، محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید ایک روشن خیال اور نرم دل سیاست دان تھے ،قلیل مدت تک اقتدار ملنے کے باوجود انہوں نے جموں کشمیر کی ترقی ،بجائی اور امن امان کے لئے کافی کام کیا ،مفتی نے وادی کشمیر کو ظلم کے دل دل سے نکالنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگ آج بخوبی جانتے ہیں کہ مفتی محمد سید کے انتقال کے بعد جموں کشمیر خاص کر وادی کن حالات سے گزر رہی ہے
پی ڈی پی کے سینیئر رہنما عبدالرحمان ویری نے کہا کہ پی ڈی پی ہر محاظ پر لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ایک عوامی پارٹی ہے، پارٹی کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور انہیں یقین ہے کہ آنے والے انتخابات میں پی ڈی پی ایک بڑا مینڈیٹ لے کر سامنے آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.