جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کی مجوزہ نجکاری کے خلاف جموں و کشمیر کے طول و ارض میں محکمہ کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔
پیر کو ضلع اننت کے پی ڈی ڈی سے وابستہ ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ملازمین نا خوش ہیں اور یہ فیصلے انکے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔
احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملازمین ہی نہیں بلکہ عوام کی امیدوں کے بھی خلاف ہے۔
اس ضمن میں احتجاجی پی ڈی ڈی ملازمین نے مطالبہ کیا کہ محکمہ کی نجکاری کے فیصلے کو واپس لیا جائے اور محکمے کے ملازمین کے دیگر التواء میں پڑے مسائل اور مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔