ETV Bharat / state

پون جیت سنگھ سوڈی نے بین الاقوامی سطح پر لوہا منوایا - جموں وکشمیر میں اسپورٹس سرگرمیاں

نیٹ بال میں پون جیت سنگھ سوڈی نے اپنا سفر 2012 میں اسکول کے کورٹس سے شروع کیا۔ گزشتہ تین برسوں سے پون سینئر مکسڈ نیٹ بال ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ جونیئر مکسڈ نیٹ بال ٹیم کی کوچنگ کرا رہے ہیں۔

pawan-jeet-singhs-wins-gold-medal-in-netball-in-indo-nepal-mixed-netball-championship-2023
Etv Bharatپون جیت سنگھ سوڈی نے بین الاقوامی سطح پر لوہا منوایا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 8:15 PM IST

پون جیت سنگھ سوڈی نے بین الاقوامی سطح پر لوہا منوایا

اننت ناگ: اگر ہمت ہو تو کچھ بھی نامکمن نہیں۔ کشمیر میں ہنرمند نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ کشمیری نوجوانوں نے ہر میدان میں اپنا لوہا منایاہے، چاہئے وہ کھیل کا میدان ہو یا زندگی کا کوئی اور شعبہ۔ کشمیری نوجوان ہر وقت سرفرست رہے ہیں۔

ہٹمره اننت ناگ کے سکھ فرقے سے تعلق رکھنے والے پون جیت سنگھ سوڈی نے نیپال میں منعقدہ انڈو _ نیپال مکسڈ نیٹ بال چمپئن شپ میں انڈیا کی نمائندگی کر کے گولڈ میڈل جیتا اور اس طرح ٹیم انڈیا کو جیت سے ہم کنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پون جیت سنگھ سوڈی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی و بین الاقوامی سطح پر لوہا منوا کر ملک اور جموں کشمیر کا نام روشن کیا۔

جوں ہی پون جیت سنگھ سوڈی نیپال سے گھر واپس آئے تو ہٹمرہ میں ان کے علاقہ میں لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کرنے کے لیے ان کے گھر میں لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ پون جیت نے ان کی اس کامیابی کو پورے جموں کشمیر کی کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جیت پورے کشمیر کے نوجوانوں کو وقف کرتے ہیں۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو بھی تعلیم اور اسپورٹس کی جانب راغب ہونے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انسان ہمت کرے تو کچھ بھی نا مکمن نہیں ہے۔

پون جیت کے والدین نے بھی بیٹے کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پون جیت نے کشمیری نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پون جیت سنگھ کو فیملی کی طرح سے پورا سپورٹ ملا اور جس چیز کی ضرورت انہیں پڑی انہیں وہ مہا کراہی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پون جیت پر انہیں فخر ہے کیونکہ اس نے ملک کے ساتھ ساتھ پورے جموں کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی سے دیگر لڑکوں کو بھی حوصلہ ملے گا، اور وہ اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کے لئے آگے آئیں گے۔

مزید پڑھیں:

وہیں دوسری جانب مقامی لوگ بھی پون جیت کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہے ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ کشمیر میں ہنرمندی نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں ہیں مگر ان کو ایک صیح پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سیکرٹری کھیل نظہت گل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی اسپورٹس انفراسٹرکچر کی کمی ہے جس کو دور کرنے کے لئے محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، تاکہ یہاں کے نوجوان کھیلوں میں ملک کا نام روشن کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.